اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی پرْعزم حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود کشمیری اپنے موقف پر ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، پانچ اگست 2019 ء کو بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اٹھائے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی پرْعزم حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود کشمیری اپنے موقف پر ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 5 اگست 2019 ء کو بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اٹھائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے ان کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل،نظر بندیاں اور محاصرے معمول بن چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارت کے ناجائز قبضے سے زیادہ مضبوط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جرائم کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتا رہے گا
ہوم آزاد کشمیروگلگت بلتستان شمیریوںکی حق خودارادیت کی جدوجہد کی پرْعزم حمایت کرتے ہیں،وفاقی وزیر امور...