بابراعظم کا پشاور زلمی سے شکست پر افسوس کا اظہار

0
355

کراچی (این این آئی)کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے پشاور زلمی سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وکٹ سلوتھی جس کی وجہ سے رنز بنانا مشکل تھا ،بولرز نے اختتامی اوورز میں کچھ رنز زیادہ دیئے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وکٹ سلوتھی جس کی وجہ سے رنز بنانا مشکل تھا ،بولرز نے اختتامی اوورز میں کچھ رنز زیادہ دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گنوانے کے بعد درمیان میں بڑی شراکت نہ بنا سکے، کوشش کریں گے ،آئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس دیں۔