5فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تحسین پیش کرنے ،اظہار یکجہتی کادن ہے،شفقت محمود

0
247

اسلام آباد(این این آئی)وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 5فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تحسین پیش کرنے اور ان سے اظہار یکجہتی کادن ہے ، عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں دنیا کے پیش کیا ،جدوجہد آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھیںگے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 5فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تحسین پیش کرنے اور ان سے اظہار یکجہتی کادن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں دنیا کے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھیںگے۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبروتشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جانے کے باوجود عالمی ضمیر کا بیدار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے ۔