اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا، کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی،مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور عالمی ضمیر پر بوجھ ہے، مسئلہ کشمیر کے تصفیے کے بغیر خطے میں پائیدار امن اور دنیا میں انسانی حقوق کی پاسداری کا خواب پورا نہیں ہوگا۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تصفیے کے بغیر خطے میں پائیدار امن اور دنیا میں انسانی حقوق کی پاسداری کا خواب پورا نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سات دہائیوں تک مظالم کے پھاڑ توڑنے کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آج اگر پی پی پی کی حکومت ہوتی تو مودی کے دانت کھٹے کر دیئے ہوتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے اپنی پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں، جنہوں نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو عالمی سظح پر اٹھانا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...