نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبر حملے کر کے کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی ہے اور عالمی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری اور میزائل پروگرام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 سے 2021 کے وسط تک سائبر حملوں میں شمالی کوریا نے 5کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی اور اس رقم کو جوہری اور میزائل پروگرام کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سائبر حملے شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کی کرپٹو ایکسچینجوں پر کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال اور ترویج جاری رہی اور شمالی کوریا نے سائبر ذرائع اور مشترکہ سائنسی تحقیق سمیت بیرون ملک ان پروگراموں کے لیے مواد، ٹیکنالوجی اور معلومات کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے پچھلے سال غیر قانونی ریفائنڈ پیٹرولیم کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا تھا لیکن یہ اضافہ بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں نسبتا کم تھا۔جہاں مغربی ممالک مسلسل شمالی کوریا پر مزید دبائو ڈال رہے ہیں وہیں چین اور روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...