ایران خطے میں اپنے جارحانہ روش تیز کر رہا ہے،اسرائیلی وزیراعظم

0
283

واشنگٹن(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایرانی جوہری معاملے سمیت علاقائی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی ہے اورکہاہے کہ ایران خطے میں اپنے جارحانہ روش تیز کر رہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایرانی جوہری معاملے سمیت علاقائی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی ۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے صدر بائیڈن کے ساتھ فون پر بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ فون پر بات چیت میں عرب خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایران خطے میں اپنے جارحانہ روش تیز کر رہا ہے۔ ایرانی رویے میں شدت ویانا مذاکرات کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ان مذاکرات مقصد ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی ہے۔بینیٹ نے وضاحت کی کہ ایران اسرائیل کی ریاست کو درپیش خطرات میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ایرانی جوہری پروگرام کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینا ہم ویانا مذاکرات میں ہونے والی چیزوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ معاہدہ موجودہ حالات کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔بینیٹ نے خبردار کیا کہ جو لوگ اس معاہدے کو مستحکم کرنے والے عنصر کے طور پر سمجھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ یہ صرف عارضی طور پر افزودگی کے عمل کو ملتوی کرے گا لیکن اس خطے میں ہم سب کو اس کے بدلے میں بھاری اور غیر متناسب قیمت ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران جاری مذاکراتی عمل میں ایران نے خطے میں بار بار دہشت گردی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے جارحانہ رویے کو تیز کیا ہے