بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سیمینار اور تصویر ی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک سیمینار اور تصویری نمائش کاانعقاد کیا گیا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محصور عوا م کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر نا تھا ۔ زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کشمیریوں کے ساتھ ان کے منصفانہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کااعادہ کیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارجیٹینا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی برس کے دور ان بھارت کی طرف سے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ رکھے گئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگست 2019 ء سے خواتین کی آبرو ریزی اور جنسی استحصال کے 116کیسز سامنے آئے ہیں جنہیں ریاستی فورسز کی جانب سے جبر کے ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہاہے ۔انہوں نے انسانی حقوق کے گروپس اور جنوبی امریکہ میں مقیم پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ممالک کے پالیسی سازوں اور میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی بحران سے متعلق آگاہ کریں ۔پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ میں ارجنٹینا کی مسلسل شرکت کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر نے ارجنٹینامیں انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پر امن مظاہرین کیخلاف مظالم اور طاقت کے غیر متناسب استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اپنا کر دار ادا کریں ۔دیگر مقررین نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ صدر مملکت ،و زیر اعظم اور پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔اس موقع پر ایک تصویر ی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور شہری آبادی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اجاگر کیا گیا ،نمائش کا اہتمام بیونس آئرس کی چانسری بلڈنگ میں کیا گیا تھا ۔تصاویر میں بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال اور متعدد عمارات کی تباہی کو دیکھا گیا ۔ نمائش دیکھنے کیلئے آئے ہوئے افراد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے غیر انسانی سلوک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکے متعلق جان کر حیرت زدہ رہ گئے ،انہوں نے حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی پر امن اور منصفانہ جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...