مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں’ ثناء جاوید

0
312

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں،ٹی وی پر کام کرنے والے تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میرے پرستار ہی بہتربتا سکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں ۔ جب بھی سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو انہیں بھرپور عزت دینے کے ساتھ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں بلکہ جو بھی پیشکش ہوتی ہے اس میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں ۔ میں اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور مستقبل کے حوالے سے انتہائی سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں اسی لئے ابھی تک میرے کیرئیر میں غلط فیصلوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔