لاہور( این این آئی) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیںاور ان کا معیار مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنے والے نئے ڈائریکٹر زاپنی طرف سے اچھی کوششیں کر رہے ہیں مگر انہیں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے سینئر ہدایتکاروں سے سیکھنا ہوگا جس کے لئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ،میوزک اوراداکاروں کی پرفارمنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن سب سے بنیادی کام کپتان کا ہوتا ہے جو تجربہ کار ہدایتکار ہی سر انجام دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیں جس سے ہمیں اپنی انڈسٹری کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔