نیویارک (این این آئی)وائٹ ہاوس نے کورونا وبا کے خاتمے کی حکمت عملی پر عمل کا آغاز کردیا، نیویارک میں (کل) سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے اسکول اور میڈیکل کئیر اداروں میں ماسک پہننا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی کئی دیگر ریاستوں نے بھی اسی ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ۔قبل ازیں انگلینڈ نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ چند ہفتوں میں ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔