جنیوا(این این آئی)عراق کے کویت پر1990 میں حملے کا تاوان دلوانے کے لیے قائم اقوام متحدہ کے کمیشن نے جنیوا میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کردی ہے اور کہا ہے کہ عراق نے کویت کو تاوان اورمعاوضے کی شکل میں 52 ارب 40 کروڑڈالر ادا کردیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1991 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 692 کے تحت عراق کے ذمے کویت کے واجب الادا مالی معاوضے کا انتظام کے لیے یہ کمیشن قائم کیا گیا تھا اور اس نے گذشتہ برسوں کے دوران میں تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پرپانچ فی صد ٹیکس کے ذریعے فنڈزاکٹھے کیے ۔یادرہے کہ عراق کے سابق صدام حسین نے 2 اگست 1990 کواپنی فوج کو کویت پر چڑھائی کا حکم دیا تھااورکویت کوعراق کا انیسواں صوبہ قرار دے کراس پر قبضہ کرلیا تھا۔اس کے سات ماہ کے بعد امریکا کی قیادت میں فوجی اتحاد نے عراقی فوج کو کویت سے نکال باہر کیا تھا اور اس کو آزاد کرالیا تھا۔کویت کے جنگی معاوضے کے وصول کنندگان میں عام افراد، کمپنیاں، سرکاری ادارے اور دیگر گروہ شامل تھے۔انھیں عراق کے کویت پرحملے اورقبضے کے نتیجے میں براہ راست نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...