لاہور (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے ،ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا،پونے دو سال تحقیقات جاری رہیں ، حکومت میرے اکاونٹ فریز کرواتی رہی،ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے،قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے ۔ جمعہ کو شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دور ان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ عدالت مجھے اجازت دے میں دو منٹ بات کرنا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں جو مقدمہ چل رہا ہے یہی سارا میٹیریل این سی اے لندن بھجوائے گئے،ڈیلی میل میں میرے خلاف خبر لگائی گئی۔ شہباز شریف نے کہاکہ میرے اوپر گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا،اے آر یو ، نیب ،ایف آئی اے نے تمام ریکارڈ این سی اے کو بھجوایا۔ شہباز شریف نے کہاکہ میرے اور سلمان شہباز شریف کے خلاف وہاں تحقیقات ہوئیں ،میں غریب الوطنی میں رہ کر وہاں سوچا کہ کچھ کماؤں، ملکہ برطانیہ کے سہارے تو نہیں رہنا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے وہاں رہ کر اثاثہ بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ میں نے 2004 میں پاکستان آنے کی کوشش کی،اس عدالت کے سامنے جو کیس ہے یہ وہی کیس ہے جس کا تذکرہ آج کل ٹی وی اور اخبارات میں ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...