نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں بے جے پی کی ہندوانتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارکی ہندوانتہاپسند پالیسیوں پرکھل کرتنقید کرنے والی بھارت کی عالمی سطح پرمشہورمسلمان خاتون صحافی اورمصنفہ رعنا ایوب کی ایک کروڑسے زائد رقم ضبط کرلی گئی۔بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رعنا ایوب نے خیراتی ادارے کے نام پررقم جمع کی جوپہلے ان کے والد اوربہن اورپھررعنا ایوب کے اکائونٹ میں ٹرانسفرہوئی۔رعنا ایوب نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ انہوں نے رقم کہاں خرچ کی اورمتعدد جعلی رسیدیں جمع کرائیں۔خیراتی ادارے کے نام پرجمع کی گئی رقم کا غلط اورمشکوک انداز میں استعمال کیا گیا۔رعنا ایوب اکثرہندوانتہاپسند حکومت کومسلمان دشمن پالیسیوں اوراقدامات پرتنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔رعنا ایوب کوماضی میں بھی سوشل میڈیا پرقتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اورآن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...