اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بطور وکیل کروڑوں روپے کی فیسیںچھوڑ کر حضور اکرم ۖ کی خوشنودی اور آخرت میں بخشش کیلئے وزارت قانون میں کام کررہا ہوں ، میری ساری تگ و دو شفاعت کیلئے ہے ، اگر شفاعت مل جائے تو وہ دولت کے مقابلہ میں زیادہ اہم ہے ۔انہوںنے یہ بات ایک سوشل میڈیا پر دیئے گئے انٹرویو میں کہی ۔ ایک پروگرام میں میزبان نے وفاقی وزیر فروغ نسیم سے سوال کیاکہ ایک جانب بھاری فیسیں اور ایک جانب سرکاری ملازم جتنی تنخواہ ہے جو وفاقی وزیر آپ لے رہے ہیں اور پریکٹس بھی چھوڑ رکھی ہے اور رات بارہ بجے تک کام بھی کرتے ہیں اور لوگوں کی تنقید کا سامنا بھی کر نا پڑتا ہے تو یہ سب کچھ کیوں کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے جواب دیاکہ میں آپ کو سچ بتائوں یہ میں صرف حضورۖ کیلئے کررہا ہوں ، مرنا سب نے ہے ، جب جائیں گے تو شاید شفاعت مل جائے یہ ان کا ملک ہے جو اس ملک سے وفا کریگا وہ حضورۖ سے وفا کریگا ، اللہ کرے ایسا ہی ہو میری شفات ہو جائے وہ شفاعت پانے کیلئے ساری تگ و دو ہے بڑی سے بڑی دولت کچھ بھی نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...