پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اگلے سال ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

0
430

راولپنڈی (این این آئی)و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،اب پیچھے نہیں رہیں گے، اگلے سال پھر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیں گے۔جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، صوبائی وزرائ راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، ودیگر بھی موجود تھے ۔ راولپنڈی ڈویژن کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبو ں کے بارے میں تجاویز اور سفارشات پیش کیں ،وزیراعلیٰ نے عوامی تجاویز اور سفارشات کو خود نوٹ کیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پنجاب میں اتنے کام کئے ہیں کہ بتانے کیلئے بہت سا وقت درکار ہوگا۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب نے 54 فیصد ترقیاتی فنڈ استعمال کرکے باقی صوبوں کی نسبت ریکارڈ قائم کیا۔انہوںنے کہاکہ اب پیچھے نہیں رہیں گے، اگلے سال پھر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہر ڈویژن میں جا کر عوامی نمائندوں سے ملاقات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہے ہیں،راولپنڈی کے عوامی نمائندوں نے ہمیشہ غیر مشروط حمایت سے نوازا۔عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں اچھے اور قابل اعتماد لوگوں کو سامنے لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے امیدواروں کا فیصلہ بورڈ کریگا،ہر ڈسٹرکٹ کا ایک ایک میگا پراجیکٹ یاد ہے، خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں