رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 15پارے لکھ لئے

0
289

لاہور( این این آئی) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 15پارے لکھ لئے ۔ رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد خود کو اسلامی طرز میں ڈھال لیا تھا ۔ رابی پیرزادہ نے خطاطی اور مصوری کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے قرآن مجید لگنے کا بھی آغاز کیا تھا اور اب تک انہوں نے قرآن مجید کے 15پارے مکمل کر لے ہیںاور وہ پر امید ہیں کہ اس سال کے آخر تک قرآن مجید مکمل کر لیا جائے گا ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے قرآن مجید لکھنا میرے لئے باعث فخر ہے اور میں اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ اس نے مجھے یہ سعادت نصیب فرمائی ۔