واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے یوکرائن کے معاملے پر سفارتکاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں نے روسی صدر پیوٹن سے جارحانہ اقدامات سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب فوجی ماہرین کا کہنا تھا کہ بیلا روس اور کرائمیا کے راستے روس کی سوا لاکھ فوج یوکرائن حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی صورتحال میں روس نواز شخص کو اقتدار پر بٹھایا جائے گا۔