ایران جوہری معاہدے کی عجلت میں ہے،مغرب وقت کا ضیاع بند کرے،وزیرخارجہ

0
219

تہران (این این آئی)ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں کسی معاہدے پر پہنچنے کی جلدیمیں ہے لیکن ان کے بہ قول مغربی طاقتیں محض وقت ضائع کررہی ہیں۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران ایک بہترمعاہدے تک پہنچنے کی جلدی میں ہے۔اس سے ہمارے حقوق اور مفادات کا تحفظ ہوگا۔انھوں نے مغربی طاقتوں پرزور دیا کہ وہ وقت کے ساتھ کھیلنابند کریں۔انھوں نے 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے کے باضابطہ نام مشترکہ جامع لائحہ عمل کا مخفف استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتوں کو مجوزہ متن اوروقت کے ساتھ کھیلنے کے بجائے جے سی پی او اے کے تحت اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کاحقیقی ارادہ ظاہرکرنا ہوگا۔امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگرامریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جے سی پی او اے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں تو قلیل مدت میں ایک اچھا معاہدہ پہنچ میں ہے۔امیرعبداللہیان کاکہنا تھا کہ امریکا ثالثوں کے ذریعے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خیرسگالی کی بات کرتا ہے لیکن اب تک اس نے ایسا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیاہے جوامریکیوں کے خیرسگالی کے دعوے کی تائید کرے