ممبئی(این این آئی)انڈیا کے نامور موسیقار اور گلوکار، بپی لہری 69 برس کی عمر میں اتقال کر گئے ہیں۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کا انتقال ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں بدھ کو ہوا ہے۔ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا ہے کہ ‘لہری ایک ماہ سے ہسپتال میں تھے اور انہیں پیر کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔ تاہم منگل کو ان کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کو گھر پر بلایا تھا۔ انہیں اس کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ بپی لہری کو کئی امراض لاحق تھے۔بپی لہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے انڈیا میں ڈسکو میوزک متعارف کروائی اور انہیں بالی وْڈ کا راک سٹار بھی کہا جاتا تھا۔انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں ‘چلتے چلتے’ اور ‘ڈسکو ڈانسر’ سمیت کئی مشہور گانے گائے۔ان کا گایا ہوا آخری گانا بالی وڈ کی 2020 کی فلم ‘باغی’ کے لیے تھا۔سکرین پر وہ آخری بار سلمان خان کے شو بگ باس 15 میں نظر آئے تھے۔گذشتہ برس اپریل میں بپی لہری کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ کچھ دنوں میں ہی صحت یاب ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...