ممبئی (این این آئی)بھارتی پنجابی اداکار دیپ سدھو کی کار حادثے میں موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دیپ سدھو جو گزشتہ سال جنوری میں یوم جمہوریہ تشدد کیس میں ضمانت پر باہر تھے، ایک کارحادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں، یہ حادثہ کنڈلیـمانیسرـپلوال (KMP) ایکسپریس وے پر ہوا جو دہلی کو بائی پاس کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپ سدھو کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اداکار کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ دیپ سدھو دہلی سے پنجاب جا رہے تھے جبکہ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ اْنہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپ سدھو کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ایک ٹریکٹر ریلی کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جو مظاہرین کے لال قلعہ پر آنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے بعد تشدد کی شکل اختیار کر گئی تھی۔ اپریل میں اداکار کو ضمانت مل گئی تھی لیکن رہائی کے فوراً بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اپریل کے آخر میں اداکار دوسری بار ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، دہلی کی ایک عدالت نے واضح کیا تھا کہ جب بھی پولیس دیپ سدھو کو بلائے گی تو انہیں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...