اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعرات کو طلب کرلیا ،اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بلدیاتی انتخابات, الیکٹورل رولز کیلئے فنڈز کی سمری پیش کی جائے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کیلئے حکومت سے رجوع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپلمنٹری گرانٹ کی مد میں 18ارب36 کروڑ47 لاکھ روپے مانگے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ, ججز ریذیڈنسیز کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ روپیاضافی فنڈز پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کیلئے اضافی فنڈز کی سمری پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اضافی فنڈز کیلئے ایوی ایشن ڈویژن کی سمری بھی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سر سید سکول اینڈ کالج آف سپیشل ایجوکیشن کیلئے گرانٹ کی تجویز پر غور کیا جائے گا، وزارت ہاؤسنگ کیپٹل آؤٹ لے آن سول ورکس کیلئے گرانٹ کی سمری پیش کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کی طرح حکومتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں سے متعلق معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ،ملک میں آکسیجن گیس کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق سمری پیش کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...