وزیر اعظم عمران خان کا سینئر صحافی غلام اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

0
258

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی غلام اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہائیوں پر محیط صحافت کے سفر میں غلام اکبر نے اعلی صحافتی اقدار کو بڑھایا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غلام اکبر کی سیاسی بصیرت اور قلم کے ذریعے انصاف کے لیے جدو جہد ان کی صحافت کا خاصہ رہے۔ عمران خان نے کہاکہ غلام اکبر کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔