اسلام آباد(این این آئی)روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف سینئر صحافی و تجزیہ نگار محسن بیگ کو ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق بغیر وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کیا اس دور ان ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیابعد ازاں پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔سینئر صحافی محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے۔ ادھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق محسن جمیل بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ7ATA شامل ہیں ،مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل ہیں ،مقدمہ نمبر 87 میں 353/186/148/149/342 بھی شامل ہے ،سینئر صحافی مقدمہ محسن بیگ کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد درج کیا گیا۔ دوسری جانب محسن بیگ کے وکیل راحیل نیازی نے غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی،درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا ۔ وکیل راحیل قریشی نے کہاکہ صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے، کون لوگ تھے کہا لے کر جا رہے تھے کچھ معلوم نہیں۔ وکیل نے کہاکہ ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ مانگے گئے مگر نہیں دئیے گئے، ایس پی نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو گھر میں دھاوا بولنے کا حکم دیا۔ وکیل نے کہاکہ سادہ کپڑوں میں افراد نے بچوں کو مارا موبائل فون توڑ دئیے اور محسن بیگ کو ساتھ لے گئے ۔دوسری جانب محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہورنے مقدمہ درج کیا ۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق میری وزارت کو بہترین کارکردگی پر نمبر ون کا ایوارڈ دیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق جی فار غریدہ کے پروگرام میں محسن بیگ نے میری کردار کشی کی ، پروگرام سے متعلق کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...