پیرس (این این آئی)فرانس کے وزیرخارجہ نے کہاہے کہ عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ 2015میں طے شدہ جوہری معاہدے کو بچانے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے لیکن اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ سیاسی انتخاب کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لودریان نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ یہ ہفتوں کی بات نہیں بلکہ یہ چند دنوں کا معاملہ ہے۔ان کے بہ قول مغربی طاقتوں، روس اور چین میں معاہدے کے خاکے پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانیوں کو سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔یا تو وہ آنے والے دنوں میں ایک سنگین بحران کو جنم دے سکتے ہیں یا وہ اس معاہدے کو قبول کریں جو تمام فریقوں کے مفادات کا احترام کرتا ہے۔لودریان کا کہنا تھا کہ ہم سچائی کے لمحے کے قریب آ رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اپنے (جوہری) عدم پھیلا کے وعدوں کااحترام کرے اورامریکا کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے میں کچھ اقدامات کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...