اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیلئے مہنگائی بڑا چیلنج ہے جسے اگلے چند ماہ تک قابو کر لیا جائیگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اگلے چند دنوں میں تین سے چار نئے پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ایک انٹرویویرمیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ لوئر مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں اضافے کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے پر مرکوز ہے، لوگوں کی آمدن بڑھے گی تو خوشحالی آئیگی۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کامیاب جوان، احساس راشن اور کامیاب پاکستان جیسے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں، اسی حوالے سے حکومت اگلے چند دنوں میں مزید تین سے چار پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیرضروری درآمدی اشیا پر ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، دسمبر اور جنوری کے دوران غیرضروری درآمدی ایشیا میں 7.6 بلین ڈالر سے 5.9 بلین ڈالر کمی ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...