اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کر تی ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کیا ، دوسری طرف ن لیگ کی قومی اداروں پر حملوں کی تاریخ رہی ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو اپنے مخالفین کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کی عادت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عدالت نے بدعنوانی مقدمات میں سزا سنائی اور انہیں مفرور قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، اس وقت کے حکمرانوں کی ایما پر پولیس نے معصوم لوگوں کو جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شہری بھی شامل تھے کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا کو بھی ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...