قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب کے دونوں ترمیمی بل کثرات رائے سے منظور کرلئے

0
369

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب کے دونوں ترمیمی بل کثرات رائے سے منظور کرلئے ۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ،ریفامز پر چیئر مین کمیٹی ریاض فتیانہ کا وزیر قانون فروغ نسیم کو زبردست خراج تحسین، اراکین نے ڈیسک بجا کر تائید کی۔اجلاس میں نیب کے دونوں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلئے ۔وزیر قانون فروغ نسیم نے چیئرمین کمیٹی کو غیر جانبدار انداز سے اجلاس چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ وزیر قانون فروغ نسیم طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔نیب ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ اللہ پر ایمان ہے اللہ کی ذات ہر کام میں مدد کرتی ہے چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی تعریف ہے وہ غیر جانبدار ہو کر کمیٹی چلاتے ہیں۔ فروغ نسیم نے کہاکہ یہ نیب ترامیم پاکستان کے لیے ہیں میری ذات کے لئے نہیں ہیں، یہ قانون سازی عمران خان کی ذات کے لیے نہیں پاکستان کی عوام کے لئے ہے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ کمیٹی اجلاس میں ہماری اکثریت تھی اپوزیشن کا ایک ممبر آنے سے کوئی فرق نہ پڑتا