سینٹ ، صحافیوں کا پارلیمانی گیلری سے واک آؤٹ

0
272

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ اجلاس کے دور ان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کے استحصال ، میڈیا ہائوسز کی بندش کے خلاف پارلیمانی گیلری سے واک آؤٹ کیا ۔چیئرمین صادق سنجرانی کی کی زیر صدارت اجلاس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے” آن لائن ”نیوز ایجنسی اور روز نامہ جناح کے دفتر پر چھاپے، سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی گرفتاری ،نجی ٹی وی” نیوز ون ” کی بندش اور اینکر اقرار الحسن پر تشدد کے خلاف سینیٹ سے واک آوٹ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر اعجاز چوہدری صحافیوں کو منانے پریس گیلری پہنچے اس موقع پر چیئرپرسن واک آؤٹ کمیٹی نیئر علی نے کہا صحافیوں پر تشدد، آن لائن نیوز ایجنسی پر چھاپے، نیوز ون کی بندش، سینئر صحافی محسن بیگ اور اینکر اقرار الحسن پر تشدد کا معاملہ پارلیمان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر دبائو کیلئے ایف آئی اے اور پیمرا کا استعمال قابل مذمت ہے ۔اس موقع پر صدر پی آر اے صدیق ساجد نے کہاکہ صحافیوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں جبکہ صحافیوں کے خلاف حکومت کے حالیہ اقدامات آزاری اظہار رائے پر قدغن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سینئر صحافی محسن بیگ کے کیس، نیوز ون کی بندش اور اقرارالحسن پر تشدد کے معاملات پر انصاف دیا جائے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کاپارلیمانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا احتجاج بجا ہے اور آپ کو حق پہنچتا ہے کہ آپ احتجاج کریں ،آپ کا موقف ہم چیئرمین سینیٹ تک پہنچا دیں گے ،