دبئی(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو دوبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا،پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، دوبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور ڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اب تک دس لاکھ کے قریب لوگ ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں۔پاکستان پویلین،اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث، دبئی ایکسپو 2020 میں پہلے پانچ پویلینز میں شامل ہے جسے پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے پویلین کے ڈیزائن اور خوبصورتی کو سراہا اور منتظمین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...