اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بار پھر کرناٹک کے ایک حراستی مرکز میں قید پاکستانی لڑکی سمیرا اور اس کی چارسالہ بچی کا مسئلہ سینیٹ میں اٹھا دیا اور کہا ہے کہ میں نے 14فروری کو ایشو ایوان میں اٹھایا تھا۔ آج پانچ دن ہو گئے تاہم وزارت خارجہ یا حکومت کی طرف سے سمیرا کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اْس وقت عرفان صدیقی کا نام پکار کے کہا کہ وہ ایک اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتے تھے، جب ساری اپوزیشن, حکومت اور چیئرمین کے رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر چکی تھی۔ عرفان صدیقی، قائد حزب اختلاف سے اجازت لے کر اکیلے ہاؤس میں آگئے اور کہا کہ ہمیں سب سے پہلے میڈیا سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے جس کی آزادی چھینی جا رہی ہے۔ اْن کے مطالبات اور تحفظات کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو دینا چاہئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا کے رپورٹرز نے علامتی واک آؤٹ کیا لیکن پورے ہاؤس کو اْن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے حراستی مرکز میں پڑی پاکستانی لڑکی سمیرا اور اسکی چار سالہ بچی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی بے حسی کا نہایت افسوس ناک مظاہرہ ہے۔ یہ بچی چار سال تک جیل میں رہی اسے کسی نے نہیں پوچھا جیل سے رہائی کے لئے ایک لاکھ جرمانہ بھی بنگلور کے لوگوں نے چندہ دے کر جمع کرایا لیکِن دلی میں موجود سفارتخانہ سویا رہا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ معاملہ سینیٹ میں آنے کے بعد بھی کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، نہ وزیر خارجہ ہاؤس میں آئے، نہ سیکرٹری خارجہ نے کچھ بتایا، نہ دفتر خارجہ کے کسی افسر نے اس کا نوٹس لیا نہ دلی میں پاکستانی سفارتخانے سے کوئی بیان جاری ہوا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہاؤس کو اس بے حسی کا نوٹس لینا چاہئے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے یقین دلایا کہ حکومت اس ایشو کا فوری نوٹس لے گی اور ہاؤس کو آگاہ کیا جائے گا۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے بھی سینیٹر عرفان صدیقی کے مطالبے کی حمایت کی۔ اس پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رولنگ دی کہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ، روزانہ کی بنیاد پر سمیرا کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کی پراگریس رپورٹ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...