اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی حراست گا ہ میں پڑی پاکستانی لڑکی سمیرا کو حکومت کی طرف سے شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں بین الصوبائی رابطہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے امید ظاہر کی کہ اب سمیرا کو جلد از جلد بھارت سے نکالنے کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ معاملہ سمیرا کی وطن واپسی سے ختم نہیں ہو جائے گا، میری پوری کوشش ہو گی کہ اپنے فرائض سے کوتاہی کرنے والے سفارت کاروں اور حکومتی اہلکاروں کا تعین کیا جائے اور اْن کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ سمیرا کے پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد باضابطہ انکوائری کی جانی چاہئے،ہمیں پتہ چلنا چاہئے کہ سمیرا کی چار سالہ قید کے دوران پاکستانی سفارت خانے نے اْسکی کیا مدد کی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اس کا بھی تعین کرنا ہو گا کہ چھ ماہ تک سمیرا کو شہریت سرٹیفکیٹ کیوں جاری نہ ہو سکا میں نے 14فروری اور 17فروری کو یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا تو ریاست مدینہ کے حکمرانوں کی آنکھیں کھلیں۔ عرفان صدیقی نے پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا جس نے اس اہم انسانی مسئلے پر اْن کا ساتھ دیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں بھی اٹھا چکے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ کمیٹی اس معاملے پر حکومت سے جامع رپورٹ طلب کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...