پنڈدادن خان (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں پر ان کے گھر والے بھی اعتبار نہیں کرتے تو قوم کیسے کرے،اگر سیاست کرنی ہے تو پاکستان کے لوگوں کے پیسے واپس کرو،اپوزیشن سے لانگ مارچ تو دور واک بھی نہیں ہو گی، نواز شریف، شہباز شریف اور بلاول کی سیاست ختم ہو چکی ہے، 2023ء کے انتخاب میں ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم منتخب ہوں گے۔جمعہ کو یہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے جلسوں سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو جائیں گی، آج اپوزیشن کو پتہ چلے گا کہ جم غفیر کیا ہوتا ہے، آج منڈی بہائوالدین میں وزیراعظم کے استقبال کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونا تھی لیکن انہوں نے یہ بہانہ کیا کہ ہمیں جو چالان ملا ہے اس کی سیاہی پڑھی نہیں جا رہی، انہیں پڑھانے کے لئے استاد کی ضرورت ہے، اس طرح کے بہانے کر کے یہ بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی، مسرور احسن اور منظور پاپڑ والا کے اکائونٹوں میں اربوں روپے آئے اور ان کے اکائونٹوں میں منتقل ہوئے، انہیں بتانا ہو گا کہ یہ رقوم انہیں کیسے منتقل ہوئیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم روا رکھا ہے، اگر اس ظلم کی طرف کسی نے توجہ دلائی ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اور زرداری کی الگ الگ جماعتیں ہیں، ایک لبرل اور دوسری مذہبی جماعت ہے، یہ سیاست میں اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کے بل بوتے پر حکومتیں نہیں بدلی جا سکتیں، اس کے لئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے، بلاول اور مریم کو مشورہ ہے کہ سیاست میں آنے کے لئے وہ پہلے میئر کا الیکشن لڑیں، انہیں پتہ چل جائے گا کہ یہ کتنے پانی میں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کے ساتھ بہت زیادتیاں کی ہیں، آج ہمارے علاقوں میں گیس اس لئے نہیں کہ نواز شریف نے پنجاب کے حقوق کا سودا کر دیا تھا، 18 ویں ترمیم پر دستخط کئے گئے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...