آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا

0
314

کرائسٹ چرچ (این این آئی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اٰئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول ترنگا،8 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا،11 مارچ کو پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا،14 مارچ کوپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،21 مارچ کو پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،24 مارچ کوپاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ،26 مارچ کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔