طرابلس (این این آئی)لیبیا کے مقتول سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش میں آئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تصویر میں وہ اپنے پائوں پر دو زانوں بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع نے اس تصویر کے درست ہونے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق یہ تصویر ایک ہفتے سے زیادہ پرانی ہے۔سیف الاسلام لیبیا میں آئندہ صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار ہیں۔ جنوری کے اواخر میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں ملک کو درپیش صورت حال کے حل کے لیے ایک سیاسی منصوبہ پیش کیا تھا۔سیف الاسلام گذشتہ برس نومبر میں سبھا شہر میں صدارتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد سے روپوش ہو گئے۔ اس اقدام نے انتخابی کمیشن کو مجبور کر دیا کہ وہ سیف الاسلام کا نام نامزد امیدواروں کی فہرست سے نکال دے۔ بعد ازاں سبھا کی عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ سیف الاسلام کا نام لیبیا میں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں شامل کیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...