واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا بہانہ چاہتاہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین روس کشیدگی کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ روس اگلے ہفتے یا کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، گزشتہ دنوں روس اور اس کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ ہم یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کی ہمارے اتحادیوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود امریکی اتحادی متحد ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس نے فوج کو یوکرین کی سرحد سے واپس نہیں بلایا، اس لیے حملے کا خطرہ زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...