لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی۔جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دو دن پہلے شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی۔فیاض چوہان نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کبھی بھی آل شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ نہ کیجیے گا، جہانگیر ترین کو زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہی نہیں ہے، چوہدری نثار بھی فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رکھتے۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین حالات و واقعات کو دیکھ کر فیصلہ کریں، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کہاں آئے گی۔فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...