اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، عمران خان ہر گز نواز شریف کی طرح نہیں ہیں،انکا ماضی بھی گواہ ہے کہ خلاف فیصلہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے،یہ ہی ہیں وہ جوجسٹس(ر) قیوم جیسے ججز سے مرضی کے فیصلے لکھواتے رہے۔ پیر کو کا مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت میں ہوتو سب اچھا ہوتا ہے، اپوزیشن میں ہوتو ہر معاملے میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا انکا وطیرہ ہے، ہمیں ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے جب ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہو،ہمارے افسران اور جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں کل بھی ایک کیپٹن اور جوان شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے،اب جب کہ ن لیگ کو عدم اعتماد ناکام ہوتی نظر آرہی ہے تو انکا دماغی توازن کھو گیا ہے، آج ن لیگ واپس ”مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر آکھڑی ہوئی ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کو ہمیشہ اس وقت ٹیلی فون کالز کی یاد آتیں ہے جب وہ سیاسی طور پر بند گلی میں جاپہنچے ہیں،ن لیگ نے ہمیشہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی،لندن میں بیٹھ کر حمدللہ جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں انکا وطیرہ رہیں ہیں،بھگوڑے بن کر لندن بیٹھے ہوئے نواز شریف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...