سوڈان سے مصالحت کے بعد دارفرکی پابندیاں ختم کرانے کو تیارہیں، امریکا

0
262

خڑطوم (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک دارفر کے تنازع پر سوڈان کے خلاف اقوام متحدہ کی عاید کردہ پابندیاں ختم کرانے کو تیار ہے کیونکہ اب سوڈان کی موجودہ حکومت کے دارفر کے باغی گروپوں سے مفاہمتی سمجھوتوں کے بعد وہاں امن قائم ہوچکا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سوڈان کی نئی حکومت نے دارفر سمیت ملک کی جنوبی ریاستوں میں انسانی حقوق کی صورت حال میں نمایاں بہتری لائی ہے اور وہاں حالات کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا سوڈانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے کہ دارفر کے تنازع کے تعلق سے سوڈان پر عاید کردہ عالمی ادارے کی پابندیوں کو کیسے جلد سے جلد ختم کرایا جاسکتا ہے