ایران کی دوسرے ممالک میں مداخلت سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا،سعودی وزیرخارجہ

0
240

ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی نظام کی علاقائی اور بین الاقوامی، دونوں سطحوں پر تخریبی سرگرمیوں سے مشرق اوسط کا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا ہے۔ایران یمن میں حوثی باغیوں اور لبنان میں حزب اللہ سمیت مختلف ممالک میں مسلح ملیشیائوں کی مددوحمایت کررہا ہے اور وہ ان جنگجو گروپوں کو اپنے تزویراتی اثاثے قرار دیتا ہے