اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اوروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2لاکھ ووٹرز کسی کومنتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں نااہل قرار دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ دو لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں اسے نااہل قرار دے،سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی تنازعات عدالتوں سے باہر نمٹائیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ مفاد عامہ میں عدالتوں کو منتخب نمائندوں کی نااہلی کے کیسز میں پڑنا ہی نہیں چاہیے۔عدالت نے استفسارکیا کہ کسی بھی منتخب نمائندے کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کو کیوں کیس سننا چاہیے؟ یہ عدالت اس معاملے میں اپنا اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے،درخواستیں خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ دونوں کیسز منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں۔دونوں کو عوام نے منتخب کیا ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہے۔ عدالتوں میں اپنیمعاملات لاتے ہیں۔ جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ شروع کردیتا ہے۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ جب یہ سب ہونا ہے تو عدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں۔ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 ویں نمبر پر ہیں۔ یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں پورے گورننس سسٹم کی ہوتی ہے۔اگر گورننس کے ایشو نہ ہوں تو عدالتوں میں کیس نہیں آئیں گے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نے سابق وزیر خارجہ کو نا اہل کیا تو 7ماہ تک ان کا حلقہ خالی رہا تھا۔ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پورا سسٹم دیکھیں۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...