چیئر مین نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست پر سماعت موخر کر دی

0
319

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست پر سماعت موخر کر دی ۔ بدھ کو ابتدائی سماعت چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی،درخواست سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے دی گئی ۔ نیپر ا حکام نے کہاکہ جولائی سے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کے زریعے 28 ارب روپے سے زیادہ مانگے گئے ہیں ،رقم بجلی کیپیسٹی چارجز اور ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں مانگی گئی ہے،چیئر مین نیپرا نے کہاکہ نیپرا اتھارٹی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اعدادوشمار سے مطمئن نہیں ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اعدادوشمار واضح نہیں ہیں ۔ وائس چیئر مین نیپرا نے کہاکہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کے تحت فی یونٹ اضافی بجلی پر صرف 12روپے 96پیسے ادائیگی ہونی تھی ۔ چیئر مین نیپرا نے کہاکہ کیسپیسٹی چارجز کی مد میں اضافی بجلی استعمال پر لاگو نہیں ہونے تھے ،بجلی تقسیم کار کمپنیاں ایک ہفتے کے اندر دوبارہ تفصیلی اعدادوشمار جمع کرائیں ، چیئرمین نیپرا نے سماعت مؤخر کر دی۔