مصری صدر اور جرمن چانسلر کی لیبیا کے بحران پر بات چیت

0
286

قاہرہ (این این آئی )مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ٹیلیفون پر بات چیت میں لیبیا میں جاری بحران سے متعلق انہیں مصر کے اصولی موقف سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیا کے بحران کا واحد حل بیرونی مداخلت کا باب بند کرنے اور غیرملکی جنگجووں کی واپسی میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہ نماوں نے ویڈیو کال کے ذریعے لیبیا کی موجودہ صورت حال اور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔السیسی نے لیبیا کے مسئلے پر مصر کی مستحکم اسٹریٹجک پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ برلن کانفرنس اور قاہرہ اعلامیے کے نتائج پر مبنی تمام مراحل پر ہونے والے مذاکرات کی حمایت کے ساتھ لیبیا کو غیر ملکی جنگجوں سے انخلا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں غیرقانونی بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بیرونی مداخلت جاری رہی تو لیبیا کا بحران ختم نہیں ہو گا۔صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کا لیبیا سے متعلق موقف واضح ہے۔