شہریوں پر بلا امتیاز حملے، کاراباخ میں جنگی جرائم کا ارتکاب ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ

0
279

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آرمینیا اور آذر بائیجان کی جانب سے متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ میں عام شہریوں پر بلا امتیاز حملوں اور بمباری کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے یہ اندیشہ پیدا ہوا ہے کہ کاراباخ میں جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر میشل باشلے نے بتایا کہ ناگورنا کاراباخ کے علاقے میں آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عام شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنائے جانے کے واقعات کے نتیجے میں جنگی جرائم کا ارتکاب ممکن ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو کو بہ طور ثبوت پیش کیا جس میں آذر فوج کے ہاتھوں آرمینیا کے دو فوجیوں کو بے دردی کے قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔