اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی ، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دئیے ،ان شاء اللہ ، تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ معزز عدالت نے ہمارے وکیل منصور صاحب کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے ،مقدمے کی سماعت کے دوران وہ ہمارے موقف کو بیان کردیں گے ،حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بناکررکھ دیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...