اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ گیس کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آ رہی ہے۔ایک انٹرویومیں مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15، 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔مزمل اسلم نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔گیس بحران سے متعلق سوال پر ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...