لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زر داری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقاتوں میں اہم تجاویز زیر غور آئیں جن کا ذکر ابھی نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،ہر جماعت کے لیڈران مختلف باتیں کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور شہبازشریف ہمارے گھر ملاقات کیلئے آئے جس میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات یہاں تک کہ میاں نوازشریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے ،معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...