اسلام آباد (این این آئی)حکومت ملک میں سماجی و معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام کارپوریٹ اداروں کو مل کر کام کرنے کیلئے ایک وفاقی مرکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت تمام نجی ادارے مل کر خدمات انجام دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت منعقدہ 14عالمی سی ایس آر کانفرنس اور ایوارڈ 2022کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی پیداوار سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فررخ حبیب نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مقررین میں چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی، نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی، سیکریڑی جنرل رقیہ نعیم، نائب صدر محمد نعیم قریشی، کروٹ پاور سے این اے زبیری، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، پنک ربن فاؤنڈیشن کے عمر آفتاب، ملین اسماعیلز کے زیشان افضال، فجر رابعہ پاشا، سی ایس آر کلب کے صد ر انیس یونس، مصدق عزیز، یوگی وجاحت، منیب احمد، فارم ایو کے ڈیپٹی سی ای او جمشید عمر، اوجی ڈی سی ایل کے جی ایم سی ایس آر سلیم باز خان، تابندہ عثمان، علی اشعر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ این ایف ای ایچ کے تحت تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اگر تمام نجی اور سرکاری ادارے مل کر کام کریں تو ملک میں سماجی ترقی کیلئے بھر پور کام کیا جا سکتا ہے اور اس سے ملک میں مہنگائی میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان بھی سی ایس آر کی اہمیت سے بہ خوبی واقف ہیں اور وہ بھی عوامی فلاحی کاموں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔انہوں ایسے اداروں کی تعریف کی جو ملک کے دوردراز علاقوں میں بھی عوام فلاحی منصوبے چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت احساس پروگرام کے تحت ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ چلا رہی ہے اور اس کیلئے 260بلین کا بجٹ رکھا گیا ہے جو 34مختلف منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ 92000طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ بھی دی جا رہی ہیں
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...