اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کر کے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے اگرچہ ممکن تو نہیں لیکن شاید خطاب میں چودہ ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ،آٹا،چینی ،بجلی ،گیس دوائی کی چوریوں کا حساب دیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟کیونکہ مہنگائی میں کمی،پچاس لاکھ گھر،ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا کیاعلان تو اب ممکن نہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ دعا ہے کہ یہ آخری خطاب ثابت ہو تاکہ مسلسل ذہنی اذیت مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات مل سکے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...