شیخ رشید کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ ،پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

0
353

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے دور ان سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔