اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں رابطہ مہم ہمارا حق ہے، روک سکو تو روک لو ، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ،اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، ان کی سازش ناکام ہوگی ۔ سندھ حقوق مارچ و ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول ملتان جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں ، یہ ان کا حق ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ میں رابطہ مہم، ہمارا حق ہے، (آج) جمعرات کو عمرکوٹ، تھرپارکر جاؤں گا اور رات کو بدین میں جلسہ کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ روک سکو تو روک لو۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز چوہدری برادران نے وزیر اعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا ہے، ہمارے حلیف ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،ان کی سازش ناکام ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول میں ناپختگی ہے،وراثت میں پارٹی قیادت تو مل گئی لیکن سیاسی تربیت میں وقت لگے گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بلاول کی بچگانہ گفتگو کا ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے پرسوں لاڑکانہ میں، بلاول کے حلقے میں جلسہ کیا اور لوگوں نے بھرپور استقبال کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات میں نے ان کے والد کے حلقے نواب شاہ میں جلسہ کیا ،نواب شاہ کے لوگوں نے بہت پذیرائی سے نوازا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میں کہہ رہا ہوں کہ سانگھڑ، میرپور، عمرکوٹ میں آپ ہمارا خیر مقدم دیکھ لیجیے گا۔ انہوںنے کہاکہ بدین میں یہ بھی گئے تھے ہم بھی جائیں گے فرق آپ خود دیکھ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا، انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے باوجود،ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ان کا مارچ سرکاری وسائل پر ہے اور ہمارے ساتھ عوامی طاقت ہے،ایم کیو ایم، ہماری حلیف جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ خالد محمود صدیقی اور ان کے رفقاء ، باوقار لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہم ان کی ہر مشکل میں ان کا ساتھ دیں گے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے کیونکہ، ہمیں مل کر کراچی کی تقدیر بدلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایسا بلدیاتی قانون نافذ کیا جس پر تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے کراچی کو برباد کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ کراچی میں آج بھی جو بڑے منصوبے چل رہے ہیں وہ وفاق کی جانب سے ہیں، ہم ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی جو پچھلے پندرہ سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، انہوں نے کراچی کی کیا حالت کر دی ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...